میدک۔8جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیرمین بلدیہ میدک کی نشست کے سلسلہ میںصدر تلنگانہ اسٹوڈنٹ یونین مسٹر محمد افسر نے آج ایک پریس نوٹ میں کہاکہ ٹی آر ایس قائدین جناب جلیل عارف صمدانی،سید صفدر علی،سید اسرار الدین ایم اے غفّار،محمد مجیب الدین کے علاوہ دیگر پارٹی قائدین اور خصوص کر مینا ریٹی کے نمائندوں نے ایم ایل اے میدک شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ اس نشست(چیرمین بلدیہ میدک)پر سابق وائس چئیرمین میدک وکونسلر وارڈ نمبر20مسٹر ملکارجن گوڈ کو نامزد کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مسٹر ملکارجن گوڈ نے سابق میں وائس چیرمین کی نشست پر فائز ہوکر نہ صرف ٹی آر ایس پارٹی کا نام روشن کیا بلکہ عوام کے مسائل کو بھی خوب دلچسپی سے حل کیا۔مسٹرملکارجن ٹی آر ایس پارٹی میںکافی سینئر بھی ہیں اور انہوں نے نہ صرف میدک بلکہ اطراف واکناف کے دیہاتوں میں ٹی آر ایس پارٹی کا نام روشن کرنے کیلئے کافی جہد مسلسل کی ہیں۔مسٹر افسر نے اپنے پریس نوٹ میں کہاکہ ہم تمام مینا ریٹی کی عوام مسٹر ملکارجن گوڈ کو چیر مین بلدیہ کی نشست پر فائز کرنے کیلئے ایم ایل اے میدک شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی سے اپیل کرتے ہیں۔