ملنگا 300 وکٹوں سے ایک قدم دور

پالی کیلے۔29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکائی فاسٹ بولر لستھ ملنگا کو ونڈے کرکٹ میں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سری لنکا کے چوتھے بولر بن جائیں گے ۔ ملنگا اب تک 202 ونڈے میچوں میں 299 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

سری لنکا سے حفاظتی اقدامات کو سخت کرنے کا مطالبہ
پالی کیلے ۔29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ونڈے میں مقامی شائقین کی گڑبڑ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے کرکٹ سری لنکا سے آئندہ میچوں کیلئے حفاظتی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کھیل کے دوران مستقبل میں کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنائی جائے۔