کولمبو۔2مئی(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کو نوٹس جاری کردیا ہے،34 سالہ کرکٹر ان دنوں آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لئے بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھارہے ہیں،بورڈ نے کہا ہے کہ ملنگا اگر چاہتے ہیں تو وہ فوری طور پر واپس آکر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔ سری لنکا میں محدود اوورز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں انکو شامل کیا گیا ہے،بورڈ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ملنگا نے اگر ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلی تو ان کو بین الاقوامی کرکٹ کے لئے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔