ملنگا کا ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ پر غور

ڈھاکا۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے آئندہ ماہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا ہے۔ایک عرصے سے انجری کا شکار ملنگا نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں متحدہ عرب امارات کیخلاف میچ میں 26 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر یادگار انداز میں کرکٹ میں واپسی کی لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کارکردگی بھی انہیں مطمئن نہ کر سکی۔ملنگا نے کہا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آ گیا ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی سے بھی ریٹائرمنٹ پر غور کر سکتے ہیں۔
آنکھ کی انجری، جوکووچ دستبردار
دوبئی۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آنکھ میں تکلیف کی وجہ سے دبئی ٹینس چمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔سربیا سے تعق رکھنے والے ٹینس اسٹار فیلی سیانو لوپیز کے خلاف کوارٹر فائنل کیلئے کورٹ میں اترے اور پہلے سیٹ میں انہیں 6-3 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔اپنے کیریئر میں 700ویں فتح کے ایک دن بعد جوکووچ کی لگاتار 17 ٹور فائنلز میں فتوحات اختتام کو پہنچیں جہاں کْل نو گیمز پر مشتمل میچ میں انہوں نے 18 مرتبہ غلطیاں کی اور حریف کو سیٹ جیتنے کا موقع فراہم کیا۔