ممبئی ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا غیرجانبدار رہے گی، اگر مہاراشٹرا کے بی جے پی وزراء پر عائد الزامات کے سلسلہ میں ریاستی اسمبلی میں جاریہ ہفتہ مباحث منعقد کئے جائیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گذشتہ کئی ماہ سے بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان جو کشیدگی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ شیوسینا نے بی جے پی پر ہر موقع ملتے ہی تنقید کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ بی جے پی کو الزامات کی تحقیقات کرواکر کارروائی کرنی چاہئے۔ ایک شیوسینا اور رکن اسمبلی نے کہا کہ ہمیں بی جے پی کو کرپشن کے معاملات میں بے قصور قرار دینے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اگر ادھو ٹھاکرے محسوس کرتے ہیں کہ الزامات غلط ہیں تو ان کا ثبوت ملنا بھی ضروری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ اپوزیشن کے حامی سمجھے جائیں۔ اس لئے ہمارے سامنے غیرجانبدار رہنے کے سوائے کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ اپوزیشن کانگریس اور این سی پی نے منڈے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔