ملت اسلامیہ سدی پیٹ کی جانب سے چیف منسٹر کو تہنیت کی پیشکشی

سدی پیٹ ۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیراعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ کے موقع پر عدلیہ ایمپلائیز یونین کی جانب سے کورٹ کامپلکس میں منعقدہ اجلاس میں آصف اقبال اڈمنسٹریٹیو اسٹاف نے وزیر اعلیٰ کی گلپوشی و شال پوری کی ۔ آصف اقبال نے صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کے صدر عبدالقادر ‘ غوث محی الدین نائب صدر آصف اقبال نے وزیر اعلیٰ کی گلپوشی و شال پوشی کی اور مومنٹو پیش کیا ۔ اس کے علاوہ پریس کلب سدی پیٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کی گلپوشی وشال پوشی کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی گئی ۔