حیدرآباد۔23فبروری( سیاست نیوز)حبیب نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ملاوٹی گڑمبا پینے کے بعد ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس کے بموجب 37سالہ سری دیوی ساکن افضل ساگر حبیب نگر نے مقامی گڑمبے کے کاروباری نندو سے سستی شراب خرید کر پی تھی اور آج وہ اچانک فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سستی شراب پینے کے سبب 40سالہ اکبر کی بھی صحت خراب ہوگئی تھی ۔ حبیب نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں ۔