ملازمت کی تلاش میں ناکامی ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ سیف آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ شخص نریش جو چتور کا متوطن تھا ۔ اپنے ساتھی کے ساتھ حیدرآباد ملازمت کی تلاش میں آیا تھا ۔ تاہم پولیس کی تلاش میں ناکامی سے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔