کوالالمپور۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹینس اسٹار سائنا نہوال اب دنیا کی نمبر ایک عالمی کھلاڑی کے رینک سے محروم ہوجائے گی جنہیں آج یہاں کھیلے گئے 500,000 امریکی ڈالر کے ملائیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیئر بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل مقابلہ میں اولمپک چمپئن پینی شٹلر لی ژوایروئی ایک گھنٹہ آٹھ منٹ تک کھیلے گئے سیمی فائنل کے سخت جاں اور سنسنی خیز مقابلہ میں سائنا نے اگرچہ غیر معمولی مہارت و جرت کا مظاہرہ کیا لیکن عالمی نمبر تین چینی حریف کے ہاتھوں 21-13 ‘ 17-21 ‘ 20-22 سے شکست ہوگئی ۔ سائنا جو گذشتہ ہفتہ انڈیا اوپن سوپر سیریز پر فتح حاصل کی تھیں ‘ پھر ایک مرتبہ ژوایروئی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئیں۔ لی کے خلاف اب تک 11مقابلوں میں سائنا کی یہ 9ویں شکست تھی ۔ حیدرآباد لڑکی سائنا گذشتہ سال چائنا اوپن پر فتح کے بعد لگاتار اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی تھیں ۔ اس سفر میں سائنا نے اگرچہ پوری محنت و جانفشانی کا مظاہرہ جاری رکھا لیکن قسمت کے نشیب و فراز نے بالآخر لی کو فتح بنادیا ۔ اس طرح سائنا اب عالمی نمبر ایکج کے رینک سے محروم ہوجائیں گی اور چینی شٹلر لی ژوایروئی کو یہ مقام حاصل ہوجائے گا ۔