لکھنؤ ؍ نئی دہلی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی میں جاری بحران کم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے اور چیف منسٹر اکھیلیش یادو اور ان کے چچا شیوپال یادو نے اپنا موقف انتہائی سخت کردیا ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی مصالحتی کوشش بھی فی الحال کارگر ثابت نہ ہوسکی۔ ایک طرف ان کے بیٹے اور دوسری طرف بھائی میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے شیوپال یادو سے ملاقات کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی لیکن حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ملائم سنگھ یادو نے جو فارمولہ تیار کیا اس کے مطابق شیوپال یادو کو پارٹی امور پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ پارلیمانی بورڈ کا ایک یا دو دن میں اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں پارٹی کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے۔ )