ملائم سنگھ کی طرف سے طلب کردہ قومی کنونشن منسوخ

لکھنو۔2 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ایسے وقت جب یادو خاندان کی لڑائی دہلی کو منتقل ہوگئی ہے جہاں حریف گروپس ایس پی کے انتخابی نشان سیکل پر اپنی دعویداری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوگئے ہیں ۔ اس دوران ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے 5 جنوری کو طلب کردہ اپنی پارٹی کا کنونشن منسوخ کردیا ہے ۔ملائم سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ’’سیکل ہمارا نشان ہے‘‘۔ انھوں نے اپنی پارٹی کے قائدین اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر توجہ مرکوز کریں۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ ’’کوئی بھی مجھ پر غلطی یا بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد نہیں کرسکتا کیونکہ میں کبھی بھی دھوکہ دہی یا رشوت ستانی میں ملوث نہیں رہا‘‘ ۔
اس دوران اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو آج دن بھر اپنے قریبی اور بااعتماد رفقاء کے ساتھ مشاورت کرتے رہے ۔