حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مہانکالی کے مطابق قرض کے بوجھ سے پریشان اور کاروبار میں نقص سے راما راؤ شدید پریشان تھا جس نے ایم بی ٹاور کے قریب پہونچ کر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص راما راؤ پیشہ سے تاجر تھا ۔ اس نے انتہائی اقدام کرلیا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔