حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں قرض کے بوجھ سے پریشان ایک سافٹ ویر انجینئر نے خودکشی کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ انیل کمار جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر نارسنگی کے علاقہ نیک نام پورہ میں رہتا تھا۔ اس شخص کی بیوی یلوی بھی سافٹ ویر انجینئر تھی۔ بیوی دن کی اور شوہر رات کی ڈیوٹی انجام دیتے تھے۔ کل جب بیوی اپنی ڈیوٹی کے بعد واپس مکان پہنچی تو شوہر نے خودکشی کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق انیل کمار قرض کے بوجھ سے پریشان تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔