مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے کثیر جہتی حکمت عملی

نئی دہلی9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک گیر سطح پر مختلف عدالتوں میں تین کروڑ سے زیادہ مقدمات زیر التواء ہیںچنانچہ حکومت نے آج کہا کہ وہ کثر جہتی حکمت عملی بشمول فوجداری عدالتوں کے نظام میں اصلاحات کا طریقہ کار اپنایا جائے گا تا کہ عدالتوں میں مقدمات کثیر تعداد میں زیر التواء نہ رہ سکیں۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ نریندر مودی حکومت عدالتوں کو بتدریج جدید بنائے گی تا کہ ان کی کارکردگی اور عملہ کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکے ۔ فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات کر کے انصاف رسانی کے سادہ ،عاجلانہ اور زیادہ موثر بنایا جائے گا ۔ کوئلہ کے شعبہ میں اصلاحات کے بارے میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ نریندر مودی زیر قیادت حکومت خانگی شعبہ سے سرمایہ کاری کی خواہش کرے گی تا کہ حکومت کی کارکردگی شفاف اور بہتر ہوسکے ۔ مودی حکومت کی پالیسیوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ شفاف اور واضح پالیسیاں اہم قدرتی وسائل جیسے کوئلہ ،معدنیات اور اسپکٹرم مختص کرنے کے سلسلہ میں اختیار کی جائیں گی۔ ماضی قریب میں قیمتی قدرتی وسائل مختص کرنے کے اختیار تمیزی کے بارے میں سنگین اندیشے ظاہر کئے گئے تھے۔