متوفی کے والدین اور بیوہ امروتا کو جگدیش ریڈی کا پرسہ
نلگنڈہ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریال گوڑہ مستقر پر پیش آئے قتل کی واردات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت اس ملوث افراد کو سخت سزا دینے کی عہدیداروں کو واضح ہدایت دی ہے۔ مقتول نوجوان کے والدین اور بیوہ کو پرسہ دیتے ہوئے ریاستی وزیر جگدیش ریڈی نے 4.12 لاکھ روپئے حکومت کی جانب سے چیک دیا۔ ریاستی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی نے آج ضلع کلکٹر نلگنڈہ ڈاکٹر گورواپل ضلع مہتمم پولیس رنگاناتھ اور رکن راجیہ سبھا بی لنگیا یادو کے ہمراہ مریال گوڑہ پہنچ کر متاثرہ خاندان کو حکومت ممکنہ تعاون کرے گی۔ حکومت قتل میں ملوث تمام افراد بشمول بیوہ امروتا کے باپ ماروتی راؤ کو سخت سزا دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرنئے کمار کی بیوہ کو حکومت کی جانب سے 8.25 لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ ابتدائی طور پر 4.12 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا اور کہا کہ مقتول ونئے کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔