نظام آباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے ایم ایل سی محمد فاروق حسین کا خطاب
نظام آباد 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مقامی ادارہ جات اور کارپوریشن کے انتخابات میں ٹی آرایس کو مستحکم کرنے مقامی ادارہ جات پر کامیابی کیلئے ٹی آرایس کارکن ابھی سے کمربستہ ہوجائے ۔ ان خیالات کا اظہار قانون ساز کونسل کے رکن فاروق حسین ٹی آرایس کارکنوں کے اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ٹی آرایس شاندار مظاہرہ کرچکی ہے انہوں نے نظام آباد اربن سے ٹی آرایس کو کامیاب بنانے پر کارکنوں اور قائدین سے اور عوام سے اظہار تشکر کیا فاروق حسین نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو نے غریب اور متوسط عوام کیلئے کئی ایک اسکیمات کو پیش کرتے ہوئے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے ۔جس کے باعث ریاست میں ٹی آرایس کو بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے اسکیمات کو بوتھ سطح پر عوام کو واقف کروائیں انتخابات میں جن افراد کے نام فہرست رائے دہندگان سے حذف ہوگئے تھے انہیں دوبارہ اندراج کرائیں تاکہ مقامی ادرہ جات میں ٹی آرایس کی طرف مائل ہوسکے ۔ مقامی ادارہ جات میں بڑے پیمانے پر کامیابی کیلئے اقدامات کریں اور مقامی ادارہ پر ٹی آرایس کا قبضہ برقرار رکھیں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نظام آباد ( اربن ) بیگالہ گنیش گپتا اپنی تقریر میں کہا کہ ساڑھے چار سال میں کی گئی ترقی چیف منسٹر کے ترقیاتی کام کے باعث کامیابی حاصل ہوئی ہے نظام آباد ( اربن ) میں ٹی آرایس کو مستحکم کرنے اور مقامی ادارہ جات کے علاوہ پارلیمانی انتخابات میں رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی کامیابی کیلئے پارٹی کو مستحکم کرنا ناگزیر سمجھا جارہا ہے لہذا ٹی آرایس کارکن مقامی ادار ہ جات کی تیاریوں میں مصروف ہوجائے انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں میں جو ترقی ہوئی ہے اس کی سابق میں نظر نہیں ملتی ۔ اور ہر طبقہ کی یکساں طور پر ترقی کو انجام دیا گیا ہے ۔ مئیر آکولہ سجاتا نے نظام آباد ( اربن ) میں تمام حلقوں میں کامیابی کیلئے ابھی سے سرگرمیوں کا آغاز کریں ۔ اس جلسہ کو ٹی آرایس کے اسٹیٹ سکریٹری طارق انصاری ، نوڈا چیرمین پرابھاکر ریڈی ، ڈائریکٹر اختر احمد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔