لندن ۔ 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)یوکرائن کے اسٹار باکسر کلٹشکو اگرچہ جوشوا سے شکست کے نتیجے میں ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن کے ٹائٹل سے محروم ہو گئے ہیں لیکن جس طرح اکتالیس سالہ اس باکسر نے 27 سالہ جوشوا کو کڑا وقت دیا وہ کئی عشروں تک یاد رکھا جائے گا۔یوکرائن کے باکسر ولادیمیر کلٹشکو اور برطانوی باکسر انٹونی جوشوا کے مابین لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں ہفتہ کو ایک سخت مقابلہ ہوا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کی خاطر 90 ہزار شائقین وہاں موجود تھے ۔