مقابلہ ٹائی ، دھونی مطمئن

آکلینڈ۔ 25 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ان کے لئے دستیاب موقع سے فائدہ نہیں اُٹھایا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں منعقدہ تیسرے ونڈے میں انھوں نے ٹائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے لئے 315 رنز کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم بھی میزبان ٹیم کے اسکور 314 رنز کے مساوی رنز بنائے اور مقابلہ ٹائی رہا جس پر دھونی نے کہا کہ کامیابی نہ ملنے کے باوجود وہ اس نتیجہ پر مطمئن ہیں کیونکہ ٹیم کو 5 مقابلوں کی سیریز ڈرا کرنے کا موقع تو فراہم ہوا ہے ۔ دھونی کے بموجب بیٹسمینوں نے بہتر مظاہرہ کیا ہے تاہم جہاں کامیابی کا موقع دستیاب ہوا تھا وہ اس موقع سے فائدہ نہیں اُٹھاسکے ۔