مفت طبی کیمپ سے مستفید ہونے عوام کو مشورہ

بیدر /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انسانی ہمدردی کا جذبہ ہر انسانی میں موجود رہتا ہے مگر اس جذبہ کا اظہار اس وقت دیکھنے میں آتا ہے کہ ایک انسان نہایت ہی پریشان اور مشکلات میں ہوتا ہے تو فوری طور پر دوسرا انسان کی اس کی مدد کیلئے آجاتا ہے ۔ یہی جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے اور خدمت خلق کی خاطر بیدر کی معروف کرناٹک مائناریٹری سنگھرش سمیتی اور حیدرآباد کے کیر ہاسپٹل کے مشترکہ تعاون سے بیدر کے اردو ہال میں دوسرا مفت کیمپ کے انعقاد پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے مجلس بلدیہ بیدر کی چیرپرسن محترمہ فاطمہ انور علی نے کہا کہ آج کے اس پر آشوب دور میں غریب عوام کو روزمرہ کی زندگی بسر کرنا ہی نہایت مشکل سے مشکل ہو رہا ہے ۔ کئی ایسے غریب لوگ ہیں جو بیمار ہونے کے بعد ان کے ہاں پیسے نہیں ہونے کے باعث اور شدید بیمار ہوجاتے ہیں انہیں اچھے دواخانوں میں علاج کیلئے رجوع نہیں کیا جاتا ۔ ایسے غریب عوام کی خدمات کیلئے کرناٹک مائناریٹی سنگھرش سمیتی نے اس سے قبل بھی بیدر کے پسماندہ علاقہ میلور میں مفت طبی کیمپ منعقد کیا تھا جو کامیاب رہا اور آج انہوں نے قلب شہر بیدر کے اردو ہال میں دوسرا مفت طبی کیمپ منعقد کرکے شہر بیدر اور اس کے اطراف و اکناف کے غریب عوام کیلئے بہت ہی بہتر اقدام اٹھایا ہے جو قابل ستائش ہے ۔ انہوں نیم ریضوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسے مفت طبی کیمپ سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر جناب سید منصور احمد قادری انجینئیر رکن بلدیہ بیدر نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں جناب محمد مظہر احمد خان درانی نے تمام مہمانان خصوصی سے اور کیر ہاسپٹل کے ڈاکٹرس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے اس مشن کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مفت طبی کیمپ میں جملہ 180 مریضوں کی مفت تشخیص کی گئی جن میں مرض قلب کے 40 مریض تھے اور باقی نسوں کے مریض و دیگر جنرل امراض کے مریض کی مفت تشیص کی گئی ۔ کیر ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے 10 دل کے مریضوںکو کیر ہاسپٹل حیدرآباد میں مفت آپریشن و علاج کیلئے رجوع ہونے کی اجامت دے دی ہے ۔ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب عبدالمقتدر تاج نے بحسن خوبی انجام دئے ۔ دوران مفت ہیلتھ کیمپ مریضوں کیلئے ای سی جی اور دیگر طبقی معائنہ بھی مفت کئے گئے جس کی رہنمائی کیلئے کرناٹک مائناریٹی سنگھرش کے ذمہ داران صدر مظہر احمد خان درانی ، کنوینر توفیق احمد ایڈوکیٹ، نائب صدر محمد مجیب قریشی اور ایم اے نعیم کے علاوہ آرگنائزنگ سکریٹریز سر ایل سمویل ، معزالدین شاہد اور کیمپ منیجر محمد زبیر احمد خان درانی نے مریضوں کی بھرپور رہنمائی کرتے دیکھے گئے ۔