مفت طبی کیمپ برائے حیوانات کا انعقاد

شنکر پلی۔/10مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مویشیوں کی نگہداشت کیلئے ضروری اقدامات کی جانب توجہ دینے کی میڈیکل آفیسرس ( برائے حیوانات ) شریمتی سدھا، مسٹر کارتک نے عوام سے اپیل کی۔ یہ بات انہوں نے شنکر پلی منڈل کے موضع رامنتا پور میں مارکٹ کمیٹی کی قیادت میں منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ برائے حیوانات کے انعقاد کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر انہوں نے مالکان مویشیان کو مشورہ دیا کہ وہ مویشیوں کی صحت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے خاص خیال رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کا مرض لاحق ہونے نہ پائے۔ اس ضمن میں کمیپ میں شریک ڈاکٹروں نے عوام کو مویشیوں کی صحت کے متعلق ضروری معلومات سے آگاہی کی۔ اس موقع پر مارکٹ کمیٹی کے سکریٹری ملیشم، سوسائٹی ڈائرکٹر وینکٹ ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔