مغلپورہ سے مغویہ کمسن لڑکی کو پولیس نے بچالیا

حیدرآباد ۔ 4 مئی ۔ ( سیاست نیوز) مغل پورہ اور ساوتھ زون پولیس کی مشترکہ کارروائی میں انٹر میڈیٹ سال اول کی طالبہ کو اغواء کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا اور مغویہ لڑکی کو اس کے چنگل سے رہا کروالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 مئی کو یاقوت پورہ مراد محل کا ساکن 18 سالہ نوجوان نے اسی علاقہ کی ساکن 16 سالہ لڑکی کا اغواء کرلیا اور اس سے جبرا شادی کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان اغواء کنندے نے لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد اپنے ایک دوست کے مکان واقع ملک پیٹ میں غیر قانونی طور پر محروس رکھا اور والدین کی شکایت پر مغل پورہ پولیس اور ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے نوجوان کو گرفتار کرتے ہوئے لڑکی کو اس کے چنگل سے آزاد کرادیا ۔