اجزاء : چکن ایک کیلو پیاز بڑے سائز کا ایک عدد لہسن ادرک پیسٹ ، ایک کھانے کا چمچہ ۔ ٹماٹر درمیانے سائز کا ایک عدد تیل / گھی 3 کھانے کے چمچے ۔ کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ ۔ لونگ 5 عدد کڑی پتہ ، 3 عدد ۔
ترکیب : چکن کے ٹکڑوں کو دھوکر صاف کرلیں۔ اب اس میں سرخ مرچ پاوڈر ، گرم مصالحہ دہی زعفران ، کاجو کی پیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور تقریباً 30 منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں ۔ ہلکی آنچ میں فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ۔ اب اس میں کالا زیرہ ، لونگ اور کڑی پتہ ڈال دیں ۔ نمک پیاز ، کٹی ہوئی ڈالیں اور فرائی کریں ۔ جب پیاز کا رنگ سنہری مائل ہوجائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اس وقت تک فرائی کریں جب تک اس کا چکاپن ختم نہ ہوجائے ۔ اب اس میں ٹماٹر ڈال دیں ۔ جب نرم ہوجائیں تو میرنیٹ کی ہوئی چکن ڈال دیں اور اچھی طرح ملائیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک تیل مصالحے سے علحدہ نہ ہوجائے ۔ مزیدار مغلائی زعفرانی مرغ تیار ہے ۔ نان یا روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں ۔