رملہ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی کنارہ میں آج ایک فلسطینی نے یہودی آبادی کے قریب چیک پوائنٹ پر اندھادھند فائرنگ کی جس میں 3 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ بعدازاں حملہ آوروں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ یہودی بسی کے قریب پیش آیا۔ تین زخمی اسرائیلیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ بندوق بردار نے اسرائیل کے شمالی یروشلم میں اندھادھند فائرنگ کی جس کے جواب میں وہاں موجود اسرائیلی سپاہیوں نے فائرنگ کی اور حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ حملہ آور شہری تھا یا سکیورٹی فورسیس کا رکن۔ حملہ آور نے اس حملے کیلئے ایک سلور کار کا استعمال کیا تھا۔ کار کا نمبر پلیٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کار فلسطینی حکومت سے تعلق رکھتی ہے۔