یروشلم ۔ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فائرنگ اور کار ٹکرادینے کے دو واقعات میں یہودی نوآبادی میں جو مقبوضہ مغربی کنارہ میں واقع ہے کم از کم تین افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ مہلوکین میں کم از کم ایک اسرائیلی شامل ہے ۔حملہ آور نے ایک کار سے پیدل راہگیروں پر اندھادھند فائرنگ کرنے کے بعد کار ان پر چڑھادی تھی۔ ایک دوسرے واقعہ میں طلبی میں ایک فلسطینی حملہ آور نے دو اسرائیلیوں کو چاقو زنی کے ذریعہ ہلاک کردیا ۔