مغربی بنگال کے سارقین کی ٹولی گرفتار، 13لاکھ روپئے کامال برآمد

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کی الوال سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے مغربی بنگال کے بدنام زمانہ عادی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 13 لاکھ مسروقہ برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہیکہ 38 سالہ رتن ساہا اپنے تین ساتھیوں ہریداس بروئی، راکیش ٹھاکر اور منگل بیاد کی مدد سے سائبرآباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ میں ملوث ہوتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیتی مال کا سرقہ کیا تھا۔ ملزمین کا تعلق مغربی بنگال کے ضلع ناڈیہ دھبولیہ ولیج سے ہے اور 2 سال قبل روزگار کی تلاش میں وہ حیدرآباد منتقل ہوئے تھے۔ سی سی ایس الوال نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 13 لاکھ مسروقہ مال برآمد کرتے ہوئے عدالت پیش کیا۔