مغربی بنگال کانگریس قائدین سے راہول کی بات چیت

نئی دہلی 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے سینئر قائدین سے انفرادی ملاقاتیں کرتے ہوئے آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاستی یونٹ کو مستحکم بنانے کے لئے ان کے تجاویز کی سماعت کی۔ ذرائع نے کہاکہ کانگریس کی مغربی بنگال یونٹ بری طرح تقسیم ہوگئی ہے۔ اس پارٹی کا ایک حصہ آئندہ انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ساتھ مفاہمت کا حامی ہے جبکہ دوسرا حصہ سی پی آئی ایم سے مفاہمت کا خواہاں ہے۔