سوری ( مغربی بنگال ) ۔ 3 ۔ نومبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : بربھوم ڈسٹرکٹ کے تشدد سے متاثرہ مکرہ اور دیگر چار قریبی مواضعات میں حکم امتناعی برخاست کردیا گیا ہے ۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر (SDPO) بولپور سوریا پرساد یادو نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت نافذ کئے گئے حکم امتناعی کو نظم و ضبط کی صورت حال میں بہتری پیدا ہونے کے بعد برخاست کردیا گیا ۔ حکم امتناعی کا نفاذ 25 اکٹوبر کو اس وقت کیا گیا تھا جب پروئی پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج پر سنجیت دتا اور دیگر تین پولیس اہلکار موضع چکمنڈھ میں ایک دھاوے کے دوران کچھ لوگوں نے ان پر بم پھینکے تھے جس سے وہ لوگ زخمی ہوگئے تھے ۔ یاد رہے کہ کشیدگی کے باوجود بھی ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان مکرہ میں 27 اکٹوبر کو ہوئی ایک جھڑپ میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔