مغربی بنگال بی جے پی کے دو روزہ اجلاس کا انعقاد : انتخابات پر غور

کولکتہ 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال بی جے پی یونٹ کے دو روزہ سشن کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں انتخابات میں ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی حکمت عملی پر عور کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کی صدارت ریاستی صدر راہول سنہا نے کی اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ شریک رہے ۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ بی جے پی قیادت سنبھالنے کے بعد کل بنگال کا پہلی مرتبہ دورہ کرینگے اور کل دو روزہ اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرینگے ۔ پارٹی نے ورکرس پر زور دیا کہ وہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیں ۔