وورسٹر۔ 30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کاؤنٹی وورسٹرشائر نے معین علی کو اوپنر کی حیثیت سے کھلا کر انگلینڈ کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ انگلش کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ ایک اضافی اسپنر کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے یو اے ای میں معین علی کو بطور اوپنر آزمانا چاہتی ہے۔ وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیون رہوڈز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ونڈے سیریز میں شرکت کے باعث معین علی کاؤنٹی کی جانب سے آخری دو میچز ہی کھیل سکتے ہیں اور اگر ای سی بی کی جانب سے اجازت مل گئی تو انہیں اس مقام پر آزمایا جائے گا حالانکہ کاؤنٹی کو تنزلی کے خطرات لاحق ہیں۔