معین علی زخمی، ٹور مقابلوں سے باہر

پرتھ ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم کو ایشز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے مسائل نے آگھیرا ہے۔ فاسٹ بولر اسٹیفن فن اور آل راونڈر معین علی بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ اسٹیون فن بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے ٹخنہ زخمی کروابیٹھے جبکہ معین علی پٹھوں کے کھنچائو کا شکار ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کا اسکان کروایا گیا اور دونوں دو ابتدائی وارم اپ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔