معمر شخص کی خودکشی

مہادیو پور ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) معمر شخص نے کل خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق موضع دیورام پلی سے تعلق رکھنے والا بی راجیہ ( 50 سالہ ) نے کل دوپہر دو بجے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ، رشتہ داروں کے بموجب بھی راجیہ نے پہلی بیوی کے انتقال کے بعد بلم پلی سے تعلق رکھنے والی راجیشوری کے ساتھ شادی کی ۔ بتایا گیا راجیہ کو پہلی بیوی کے چار لڑکے ہیں ۔ راجیہ کی دوسری شادی پر ناراض ہو کر بڑا لڑکا 8 سال قبل پھانسی لیکر خودکشی کرلی اس کے علاوہ دو لڑکے گھر سے جدا ہو کر رہ رہے ہیں ۔ کچھ دن قبل راجیہ کی دوسری بیوی بھی راجیہ کو چھوڑ کر اپنے ماں کے گھر چلی گئی راجیہ اور اس کا چھوٹا لڑکا سری دھر دونوں ہی رہنے لگے ۔ اس متوفی کا چھوٹا لڑکا سریدھر بروز چہارشنبہ جو ڈگری میں زیرتعلیم ہے کل سالانہ امتحان لکھ کر موضع دھنوڑہ اپنے گھر میں پہونچا تب اسے اطلاع ملی کے اس کے والد نے خودکشی کرلی ۔ 108 کے ذریعہ مہادیو پور سرکاری دواخانہ لایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔