معمر خواتین نے ووٹ دیا

چینائی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انتخابات میں عوام کی رائے دہی سے غیرمعمولی دلچسپی کا اندازہ اس حقیقت سے کیا جاسکتا ہیکہ ٹاملناڈو میں بستر علالت پر رہنے والی 92 سالہ ثمینہ بی بی نے ایمبولنس میں پہنچ کر حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ 102 سالہ خاتون آر ننجمل کو بیحد اصرار کی وجہ سے ارکان خاندان پولنگ بوتھ لے گئے جہاں اس نے ووٹ ڈالا۔ اسی طرح 101 سالہ خاتون سینی امل کو اپنی انگلی پر ووٹ ڈالنے کے بعد سیاہی کا نشان بتاتے ہوئے دیکھا گیا ۔