معصوم لڑکی، والدین کی لاپرواہی کے سبب موت کی شکار ہوگئی

کلواکرتی۔/26اپریل،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی منڈل کے ترنی کل گرام پنچایت میں آج صبح ایک معصوم بچی ماں باپ کی لاپرواہی کے سبب موت کا شکار ہوگئی۔ وی آر او ششی دھر راؤ کے مطابق آٹھ سالہ ممتا کھیل کے دوران اپنے گھر میں نل کے گڑھے میں گر کر ہلاک ہوگئی۔ گڑھے سے پانی نکالنے کے بعد اس کو ویسا ہی چھوڑ دینے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا جس کی اطلاع تحصیل آفس اور پولیس کو دے کر کارروائی مکمل کرلی گئی۔