معشوقہ کے بھائی کی گالی گلوج پر عاشق کی خودکشی

حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) محبوبہ کے بھائی کی جانب سے مبینہ مارپیٹ اور گالی گلوج سے دلبرداشتہ ایک عاشق نے خودکشی کرلی ۔ سائبرآباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ تروپتی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ نوجوان محلہ کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ گذشتہ روز محبوب کے ساتھ ملاقات کے دوران محبوبہ کے بھائی نے اس عاشق جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور تروپتی کو برہمی کا نشانہ بنایا ۔ رسوائی اور گالی گلوج سے دلبرداشتہ نوجوان نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔