معذور طلباء و طالبات کے لیے نئے کورسیس کا آغاز

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد کی زیر سرپرست چلنے والا منفرد ادارہ Ideal Information Center for Disabled ( IICD ) میں بروز پیر 6 مارچ سے نئے کورسیس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ جس میں سماعت سے محروم طلباء کے لیے موبائل ٹکنیشن کورس اور طالبات کے لیے ٹیلرنگ ڈپلوما کورس اعظم پورہ میں اور نابینا طلباء وطالبات کے لیے ڈپلوما ان کمپیوٹرس و اسپوکن انگلش کورس مہدی پٹنم میں شروع کیا جارہا ہے ۔ معذور طلباء وطالبات جو کہ یہاں عصری و دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں ساتھ ہی ٹکنیکل کورس کی مدد سے انہیں خود روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی جس کے لیے ٹکنیکل کورس سکھائے جارہے ہیں تاکہ یہ منفرد قابلیت رکھنے والے لڑکے و لڑکیوں کو خود مکتفی بنایا جاسکے اور سماج میں باوقار زندگی گذارنے کا موقع مل سکے ۔ اسی کوشش کے مد نظر یہ کورسیس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ والدین و سرپرستوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے لڑکے و لڑکیوں کو ان کورسیس کے ذریعہ خود مکتفی بنانے کے لیے داخلہ دلائیں ۔ مزید تفصیلات 040-24527201 پر صبح 10 تا 4 بجے شام تک ربط کریں ۔۔