معذورین کیلئے طبی کیمپ کا انعقاد

اوٹکور /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) معذورین کو حکومت کی فلاحی ترقیاتی اسکیمات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ جناب ایم بھاسکر مقامی سرپنچ ، ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی ، جناب اروند کمار ، شریمتی وجئے لکشمی ایم پی ڈی او اوٹکور نے معذورین کے طبی کیمپ کے بعد ایم پی ڈی او آفس اوٹکور میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معذورین سماج کا ایک حصہ ہیں ۔ جن کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کوشش کرتے ہوئے سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے معذورین سے خواہش کی کہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں ۔ دنیا میں کئی معذور افراد نے بڑے بڑے کارنامے انجام دئے ہیں ۔ عزم مصمم ہوتو انسان مشکل ماحول سے نکل سکتا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نوین کمار ، ڈاکٹر پردیپ ، ڈاکٹر ملکارجن کے علاوہ ڈاکٹرس ، نرسیس موجود تھے ۔