معذورین کیلئے خصوصی طبی کیمپ

میدک۔21نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایریا اسپتال میدک میں ڈگری کالج میدک کے طلبہ کی جانب سے جسمانی معذور افراد کیلئے ایک خصوصی میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر این سی سی کے 75طلبہ نے اپنی خدمات انجام دیئے ۔2033معذوروں کی تشخیص کی گئی جس میں ٹاؤن کے علاوہ پاپنا پیٹ ‘ چنا شنکرم پیٹ سے تعلق رکھنے والے شامل تھے ۔ مقامی ڈاکٹروں نے اپنی خدمات انجام دیں ‘ ان افراد کو مزید علاج کیلئے درخواستیں بھی حاصل کی گئی ۔ اسسٹنٹ پراجکٹ آفیسر جئے لکشمن نے بتایا کہ تمام درخواستیں ڈی آر ڈی دفتر کو روانہ کی گئی ہیں ۔