کریم نگر ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدرم کیمپس کو حاضر ہو کر تشخیص کرواچکے اہل معذورین کو اندرون ایک ہفتہ سرٹیفیکٹس کی تقسیم کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے عہدیداران کو ہدایت دی گئی ۔ منگل کو کلکٹریٹ میں سدرم کیمپس کے ذریعہ معذورین کو سرٹیفیکٹ جاری کرنے سے متعلق عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں (1,07,106) معذورین کے وظیفہ کو سدرن کیمپس کو حاضر ہونے اور بلانے پر اب تک 93,771 معذورین حاضر ہوئے ۔ ماباقی 13,335 معذورین حاضر نہیں ہوئے ۔ 93,771 افراد میں 67,484 معذورین ہی وظیفہ کیلئے اہل ہیں ، سدرم کیمپس میں شناخت کی گئی سدرم کیمپس کو حاضر ہونے والوں میں مزید 16,196 افراد کو معذورین کے صداقت نامے جاری کرنا باقی ہے ۔ ایک ہفتہ میں متعلقہ افراد کو منڈل واری ، میونسپال واری ، منڈل ڈیولپمنٹ عہدیداران کے ذریعہ تقسیم انجام دینے کلکٹر نے عہدیداران کو حکم دیا ، سدرم کیمپس کو حاضر ہوئے افراد کو سرٹیفیکٹ فوری تقسیم کریں اس میں تساہلی نہ برتیں حکم دیا ۔ اس اجلاس میں ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر وجئے گوپال ، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیدار ڈاکٹر کے بالو ، ڈاکٹر بھوجا ، محکمہ بہبود معذورین کے اے ڈی ، سدھاکر ، اڈیشنل پی ڈی ڈاکٹر رمیش کمار ، دواخانے کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لکشمن و دیگر نے شرکت کی ۔