معاشی پریشانی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز) بیوی کو سالگرہ کا تحفہ دینے میں معاشی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ دلسوز واقعہ سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 49سالہ سریدھر شرما جو می سیوا چلاتا تھا، سعیدآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کاروبار میں نقصان پر یہ شخص کافی پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور اس کی بیوی کی سالگرہ کے دن ووہ اسے تحفہ نہیں دے سکا۔ مالی پریشانی اور ذہنی تناؤ کے عالم میں اس نے خودکشی کرلیا۔ پولیس سعیدآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔