معاشی پریشانیوں پر طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /24 ڈسمبر (سیاست نیوز) کالج کی فیس کی عدم ادائیگی سے دلبرداشتہ ایک طالبعلم نے خودسوزی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 16 سالہ اکشئے ریڈی ساکن میرپیٹ گرم گوڑہ میں واقع سرینواس کالج کا طالبعلم تھا اور معاشی پریشانیوں سے دوچار تھا ۔ اکشئے ریڈی اپنے کالج کی فیس ادا کرنے کے موقف میں نہ تھا جس کے نتیجہ میں وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ /17 ڈسمبر کو اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کی کوشش کی تھی جس کے نتیجہ میں اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔پولیس میرپیٹ نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔