معاشی پریشانیوں سے مایوس بی ٹیک طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے دوچار بی ٹیک طالبعلم نے ٹرین کے روبرو چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے بموجب 20 سالہ جی پرشانت جس کا تعلق منچریال ضلع عادل آباد سے تھا بھوانی گری ریلوے اسٹیشن کے درمیان موجود ریلوے پٹریوں پر اس کی نعشیں دستیاب ہوئیں ۔ ریلوے پولیس کو شبہ ہے کہ پرشانت تنگدستی کا شکار ہوگیا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی اور خودکشی کرلی ۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نعش کا گاندھی ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ۔