معاشی تنگدست شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) جواہر نگر علاقہ کے سائی بابا نگر میں معاشی تنگدستی سے پریشان پینٹر نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ محمد ماجد نے اپنے مکان میں آج صبح مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر جواہر نگر مسٹر پی وینکٹ گری نے بتایا کہ ماجد گزشتہ چند عرصہ سے تنگدستی کا شکار تھا اور وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔