مطلوبہ حقوق کیلئے متحدہ حکمت عملی پر زور

ورنگل۔11جون(سیاست ڈسڑکٹ نیوز) اقتدار حاصل کرنے کے بعد اپنے منشور میں کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔لیکن سارے ہندوستان کی ریاستوں اور مرکزی حکومت کا یہی وتیرہ رہا کہ انتخابات کے بعد منشور کواگلے پانچ سالوں کی مدد کے لئے برف دان کی نذرکر دیتے ہیں ۔ سماج میں مساوات قایم کرنے کے لئے ہر طبقہ کو اسکے حقوق حاصل ہو نا ضروری ہے۔کوئی ایک طبقہ بھی سماجی ،معاشی ،تعلیمی اور سیاسی اعتبار سے کمزور ہو تو اسکے اثرات ملک کے ترقی میں رکاوٹ کا سبب بن جاتے ہیں۔ایوان غزل صوبیداری ہال میں منعقدہ مسلمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طلبا تنظیم AISF کے قومی صدر کامریڈ سید ولی اللہ قادری نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ شہر ورنگل کے مختصر دورہ میں مختصر قیام کے دوران انہوں نے اس اجلاس میں مسلمانوں کو متحد و بھر پور طاقتور انداز میں حکومتوں کے سامنے اپنے مطالبات کو یکلخت پیشکرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہن مطالبات کی یکسوئی تک متحدہوکر دبائوں برقرار رکھیں۔ حکومتوں کو انکی جانب سے منشور میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے مسلسل یاد دہانی اور دبائوں برقرار رکھنا جمہوری حق ہے مسلمان ان حقوق کو جمہوری انداز میں منوانے کے لئے متحدہ حکمت عملی اختیار کریں۔ ولی اللہ قادری نے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں مسلمانوں کو یہ کہکر ٹکٹ نہیں دیا گیا کہ انکی آبادی کا تناسب جیت سے ہمکنار ہونے جیسا نہیں ہے اورووٹرس کا رجحان و سیاسی ماحول ساز گار نہیں ہے۔لیکن یہ حقیقت سے انکار نہیں کہ مسلمانوں کی خاصی تعداد شہری حلقوںمیں کثیر تعداد میں ہوتی ہے تو پھر انہیں لوکل باڈی اور کارپوریشن ،میر کے سطحوں پر ٹکٹ دیگر مسلمانوں کو شہری سیاسی ذمہ داری سے ہمکنار کیوں نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورت حال اصول پرستی سے پرے ہوکر مذہنی و فرقہ پرستی کی طرف چل پڑی ہے۔اس طرح کے غیر مطمئن صورت حال سے نمٹنے کئے لئے مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا اشد ضروری ہے۔اس موقع پرمختلف سیاسی جماعتوں اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینر ماجد خان نے کہاکہ ملک کی سیاست حالات حاضرہ کا بغور مطالعہ کریں تو مسلمانوں کو اپنی ذمہ داری کا سنجیدگی سے احساس ہونا ناگزیر ہے۔اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے AISF معتمد ضلع ورنگل انجینر زہیب علی نے مختصر بیان میں کہا کہ مسلمان وقتیہ قیادت سے پر ہیز کریں ۔ اس موقع پرخواجہ شکیل احمد، صحافی اختر حسین اختر، سماجی خدمت گارمحمد حسین پاشاہ، انجینر فیصل،طلبا تنظیم ممبر مدثر فراز ،سیول انجینیر سعید انور، انجنیرنگ طلبا تنظیمی نامائیندہ مدثر، و دیگر حاضرات شامل تھے۔اختر حسین اختر کے کلمہ اظہار تشکر کے ساتھ اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔