مطالبات کی فہرست غیرحقیقت پسند : وزیر خارجہ قطر

دوحہ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ قطر نے آج کہا کہ سعودی عرب اور اس کے حلیف ممالک کے خلیجی سفارتی بحران کے خاتمہ کیلئے پیش کردہ مطالبات کی تکمیل ناممکن ہے کیونکہ ان کی فہرست غیرحقیقت پسند ہے اور اس پر کارروائی ناممکن ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے حلیف ممالک کی مطالبات کی فہرست غیرحقیقت پسند اور ناقابل عمل ہے۔