مضافاتی مقامات پر خصوصی توجہ میئر سردار رویندر سنگھ کا بیان

کریم نگر۔/30مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کے چاروں طرف مضافاتی مقامات کو ممکنہ حد تک ترقی دینے کیلئے کارپوریشن کی جانب سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی کوشش کی جائے گی۔ کریم نگر کے میئر سردار رویندر سنگھ نے اس بات کا تیقن دیا۔ انہوں نے 33ڈیویژ ن میں 45لاکھ کے فنڈ سے تعمیر کی جانے والی سی سی سڑک کے کاموں کے آغاز کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مضافاتی ڈیویِژنس کی ترقی کیلئے زیادہ بجٹ مختص کیا جارہا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ مضافاتی مقامات کے لئے ایک کروڑ ماباقی ڈیویژن کے لئے50 لاکھ کے حساب سے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔ موسم گرما میں پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں ۔ میئر سردار رویندر سنگھ نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ پانی کی حفاظت کریں اور احتیاط سے استعمال کریں۔ اس موقع پر کارپوریٹر ستیہ نارائنا،ایس سرینواس، کے ہری پرساد ، اے ای مورتی وغیرہ موجود تھے۔

2اپریل کو لنگم پیٹ میں میناریٹی کے انٹرویوز
یلاریڈی۔/30مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر منڈل پریشد آفس میں2اپریل کو میناریٹی کارپوریشن کے انٹرویوز کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ایم پی ڈی او مسٹر شنکر ریڈی نے بتایا کہ میناریٹی کارپوریشن کے ذریعہ قرض کیلئے جو افراد درخواستیں دیئے ہیں وہ تمام بیروز گار افراد انٹرویوز کیلئے آفس کو آئیں۔  صبح 11بجے سے انٹرویو کا آغاز کیا جائے گا۔