مصر کی وزارت ِخارجہ عمارت کے قریب دھماکہ ، 2 ہلاک

قاہرہ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی وزارت ِ خارجہ عمارت کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس دھماکے میں پولیس چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت خارجہ عمارت کے باہر ایک درخت کے نیچے دیسی ساختہ بم رکھا گیا تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ مصر میں محمد مرسی کو معزول کئے جانے کے بعد پولیس اور فوج پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔