قاہرہ ۔15 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کے مشہور و معروف بحیرہ احمر ساحلی تفریح میں جن دو خواتین کو چاقو گھونپ کر ہلاک کرنے کا واقعہ رونما ہوا تھا اُن کی شناخت جرمن شہریوں کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ جرمن حکومت نے بھی آج مقتول خواتین کی شہرت کے بارے میں توثیق کردی جو جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کی گئی۔ برغادا ہالیڈے ریسارٹ اپنی اسکوبا ڈائیونگ کے لئے ساری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ قبل ازیں جو رپورٹس سامنے آئی تھیں اُن کے مطابق خواتین کو یوکرین کا شہری بتایا گیا تھا۔ حملہ آور کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ ہلاکتوں کے پس پشت محرکات کاپتہ لگ سکے ۔ یاد رہے کہ جنوری 2016 ء دولت اسلامیہ کے مشتبہ حملہ آوروں نے برغادا ہالیڈے ریسارٹ پر تین بیرونی سیاحوں کو چاقو گھونپ دیا تھا ۔