قاہرہ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں دو علیحدہ سڑک حادثوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ مشرقی مصر میں گہرے کہر کے باعث کئی گاڑیوں میں تصادم کی وجہ سے ہوا جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔ ایک اور واقعہ میں الحیات علاقہ میں ایک گاڑی سے ٹرین تصادم کے باعث 7 افراد ہلاک ہوئے۔