مصر میں 112 افراد رہا

قاہرہ ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی اپیل کورٹ نے غیرقانونی احتجاج کرنے والے 112 افراد کو بری کردیا ہے ۔ معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے بشمول 1079 افراد کو احتجاج کے دوران غیرقانونی مظاہرہ کرنے پر /25 جنوری کو گرفتار کرلیا گیا تھا ، اس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ۔