قاہرہ ۔ /27 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 42 حامیوں کو 3 سال تا 15 سال کی سزاء سنائی ہے ۔ تشدد سے مربوط الزامات کے پیش نظر عدالت نے فیصلہ سنایا ۔ یہ فیصلہ جنوبی شہر مینوا کی عدالت کے جج یوسف صابری نے دیا ہے ۔ گزشتہ ماہ اسی عدالت نے محمد مرسی کے 529 اسلام پسندوں کو سزائے موت دی تھی ۔ جس پر ساری دنیا میں زبردست تنقیدوں اور برہمی کا اظہار کیا گیا تھا ۔ آج عدالت نے محمد مرسی کے 42 حامیوں کو بھی جیل بھیج دیا ہے ۔ تقریباً 700 اسلام پسندوں پر قتل اور اقدام قتل کے الزامات ہیں ۔